سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار میٹرولوجی (NCM) نے انکشاف کیا ہے کہ مملکت میں سردیوں کے موسم کے دوران اب تک کا سب سے کم درجہ حرارت منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جو 16 جنوری 2008 کو حائل میں درج ہوا، اس طرح سعودیہ میں سردی کا 17 سال ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ جاری اعدادی رپورٹ میں این سی ایم نے 1985 سے 2025 تک سردیوں کے مہینوں (دسمبر، جنوری اور فروری) کے دوران ملک بھر میں ریکارڈ ہونے والے کم سے کم درجہ حرارت اور کہر (فراسٹ) کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔رپورٹ کے مطابق قریات (الجوف ریجن) میں جنوری 2008 میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری تک گر گیا، طریف (نارتھ بارڈر ریجن) میں متعدد مواقع پر منفی 8 ڈگری ریکارڈ ہوا۔ الجوف شہر میں فروری 1989 میں منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دیگر شہروں میں عرعر: منفی 6.3°C، رفحاء: منفی 5.8°C، ریاض: منفی 5.4°C، بریدة: منفی 5°C، القصیم: منفی 4.2°C، تبوک: منفی 4°C، الاحساء: منفی 2.3°C، وادی الدواسر: منفی 2°C، طائف: منفی 1.5°C، بیشہ: منفی 1°C۔ یہ تمام درجہ حرارت مختلف برسوں میں مطالعے کی مدت کے دوران ریکارڈ کیے گئے۔ این سی ایم کے مطابق 2008 سعودی عرب کے سرد ترین برسوں میں سے ایک تھا، جب حائل، ریاض، بریدة، القصیم اور تبوک سمیت کئی شہروں میں اپنی تاریخ کے کم ترین درجہ حرارت ریکارڈ ہوئے۔
Leave a Comment
