بارشوں کے نئے سلسلے کی آمد! کہاں بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی موسم Roze News
موسم

بارشوں کے نئے سلسلے کی آمد! کہاں بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بارشوں کے نئے سلسلے کی آمد! کہاں بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

بارشوں کے نئے سلسلے کی آمد! کہاں بارش متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں اور سرد موسم کی نئی لہر کی پیشگوئی کر دی ہے۔ محکمہ کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 28 دسمبر کو ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو بالائی علاقوں پر سب سے زیادہ اثر انداز ہوگا۔

پیشگوئی کے مطابق، 29 دسمبر کو بلوچستان اور ملحقہ علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش 30 دسمبر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پیر سےمنگل کے درمیان کراچی میں مغربی ہواؤں کا نظام اثر انداز ہو سکتا ہے، جس کے بعد شہر میں سردی میں اضافہ متوقع ہے۔

مزید تفصیلات کے مطابق، 29 دسمبر سے دو سے تین جنوری 2026 تک بلوچستان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارشیں ہونے کی توقع ہے۔ شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اس دوران جنوبی پنجاب اور سندھ میں ہلکی بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب، لاہور میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے اور آج شہر کا مطلع ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں ہواؤں کی رفتار دو کلومیٹر فی گھنٹہ کے حساب سے چل رہی ہے، جس سے سردی مزید بڑھ سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں اور متعلقہ حکام کو مشورہ دیا ہے کہ بارشوں اور سرد موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں اور موسم کی تازہ ترین صورتحال سے باخبر رہیں۔

Exit mobile version