اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 یہودی ہلاک؛ 2 زخمی جرائم Roze News
جرائم دنیا

اسرائیل میں چاقو بردار شخص کے حملے میں 2 یہودی ہلاک؛ 2 زخمی

انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کابڑا کارنامہ،کراچی میں دہشتگردی کا خطر ناک منصوبہ ناکام

انٹیلی جنس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کابڑا کارنامہ،کراچی میں دہشتگردی کا خطر ناک منصوبہ ناکام

اسرائیل کے شمالی علاقے میں تیز رفتار گاڑی نے پہلے راہگیروں کو ٹکر ماری، پھر ڈرائیور ہاتھ میں چاقو لے کر نکلا اور اندھا دھند لوگوں پر پہ در پہ وار کیے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق گاڑی کی ٹکر سے ایک 68 سالہ خاتون گر کر پہیے تلے کچلی گئیں اور موقع پر ہی ہلاک ہوگئیں۔

اسی طرح چاقو لگنے سے 19 سالہ لڑکی زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال پہنچنے سے قبل راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ اسے بس اسٹاپ پر نشانہ بنایا گیا تھا۔

اسی حملے میں کم از کم دو افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے جن کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

 

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تعاقب کے بعد حملہ آور کو گرفتاری دینے کا کہا لیکن اس نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔

 

پولیس نے مزید بتایا کہ اپنے دفاع میں اہلکاروں نے حملہ آور پر گولیاں چلادیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

Exit mobile version