سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتیں جاری معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتیں جاری

سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتیں جاری

سوزوکی کلٹس 2026 کی قیمتیں جاری

پاک سوزوکی نے اپنی مشہور ہیچ بیک گاڑی کلٹس کے سال 2026 کے ماڈلز کی قیمتیں جاری کر دی ہیں۔

کمپنی کے مطابق مینوئل وی ایکس آر کی قیمت 40 لاکھ 89 ہزار روپے، وی ایکس ایل 43 لاکھ 59 ہزار روپے، اور ٹاپ آف دی لائن آٹو گیئر شفٹ (AGS) ماڈل 45 لاکھ 91 ہزار 460 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ترجمان نے بتایا کہ تمام ماڈلز فوری ڈلیوری کے لیے دستیاب ہیں، مگر حتمی اسٹاک مقامی ڈیلرشپس کی دستیابی پر منحصر ہوگا۔ سوزوکی کلٹس میں 998 سی سی پیٹرول انجن نصب ہے جو ایندھن کی بہترین کارکردگی اور کم مینٹیننس کے لیے معروف ہے۔

ٹاپ ماڈلز میں 2 ایئر بیگز، اے بی ایس بریکنگ سسٹم اور الائے ویل جیسے جدید حفاظتی فیچرز دیے گئے ہیں، جبکہ تمام گاڑیوں میں انجن اموبلائزر بھی فراہم کیا گیا ہے۔

یہ گاڑیاں آرام دہ سفر اور شہری ٹریفک میں بہترین کارکردگی کی وجہ سے مارکیٹ میں اپنی جگہ رکھتی ہیں۔

Exit mobile version