افغان کرکٹ میں انقلاب!افغانستان کا اپنی نئی ٹی 20 لیگ متعارف کرانے کا اعلان موسم Roze News
موسم

افغان کرکٹ میں انقلاب!افغانستان کا اپنی نئی ٹی 20 لیگ متعارف کرانے کا اعلان

افغان کرکٹ میں انقلاب!افغانستان کا اپنی نئی ٹی 20 لیگ متعارف کرانے کا اعلان

افغان کرکٹ میں انقلاب!افغانستان کا اپنی نئی ٹی 20 لیگ متعارف کرانے کا اعلان

افغانستان کرکٹ بورڈ کی بڑی پیش رفت! نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ ‘افغانستان پریمیئر لیگ’ کا اعلان کردیا ۔

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے اپنی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ، افغانستان پریمیئر لیگ کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ یہ لیگ افغانستان کرکٹ کے لیے ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھی جا رہی ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ یہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر افغانستان کے کرکٹ کو نمایاں کرے گی۔

اے سی بی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ افتتاحی سیزن میں 5 شہروں پر مشتمل فرنچائزز شامل ہوں گی۔ ان فرنچائزز میں افغانستان کے معروف قومی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اسٹارز اور ابھرتے ہوئے مقامی ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا جائے گا۔

اس لیگ کا پہلا سیزن اکتوبر 2026 میں متحدہ عرب امارات میں شروع ہونے کا منصوبہ ہے، جبکہ پلیئر ڈرافٹ یا آکشن جون یا جولائی 2026 میں متوقع ہے۔

دبئی میں لیگ کی افتتاحی تقریب کے موقع پر اے سی بی کے چیئرمین میر واعظ اشرف نے کہا کہ افغانستان پریمیئر لیگ ہمارے کرکٹ کے سفر میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ لیگ نہ صرف کھلاڑیوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ نئی نسل کو متاثر کرے گی اور افغانستان کرکٹ کو عالمی سطح پر اجاگر کرے گی۔

یاد رہے کہ افغانستان کرکٹ بورڈ نے 2018 میں بھی افغانستان پریمیئر لیگ کا آغاز کیا تھا، لیکن اس کا صرف ایک ہی سیزن مکمل ہوا۔ اس ایڈیشن میں کرس گیل، برینڈن میک کولم، شاہد آفریدی سمیت کئی عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی شامل تھے، تاہم فیس کی ادائیگیوں کے مسائل اور لیگ کی شفافیت سے متعلق خدشات کے باعث اسے بند کر دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ افغانستان ہر سال جولائی سے اگست کے دوران اپنی ڈومیسٹک ٹی ٹوئنٹی لیگ ‘شپگیزہ کرکٹ لیگ’ بھی منعقد کرتا ہے، جس میں پانچ ملکی ٹیمیں حصہ لیتی ہیں۔ نئے افغانستان پریمیئر لیگ کے آغاز سے امید کی جا رہی ہے کہ افغانستان کے کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر اپنی صلاحیت دکھانے کے لیے مزید مواقع فراہم ہوں گے۔

Exit mobile version