کاغان میں برفباری،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش کا سلسلہ جاری موسم Roze News
موسم

کاغان میں برفباری،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش کا سلسلہ جاری

کاغان میں برفباری،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش کا سلسلہ جاری

کاغان میں برفباری،ایبٹ آباد،مانسہرہ اور ہری پور میں بارش کا سلسلہ جاری

ہزارہ کے سیاحتی مقام وادی کاغان میں برفباری اور ایبٹ آباد،مانسہرہ و ہری پور میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔

وادی کاغان اور وادی سرن کے پہاڑوں پر برفباری کے باعث سردی میں اضافہ ہو گیا ہے،وادی کاغان میں ناراں اور سری پائے میں بھی وقفے وقفے سے برفباری ہو رہی ہے اور ناراں کے بیشتر علاقوں میں تقریبا ایک سے 2 انچ برف پڑ چکی ہے۔

گلیات میں اگرچہ ابھی تک برفباری شروع نہیں ہوئی تاہم ملک کے مختلف حصوں سے سیاح موسم سرما اور متوقع برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لیے گلیات کے مختلف علاقوں میں پہنچ چکے ہیں،بارش اور برفباری کے پیش نظر کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے شاہراہ کاغان کے مختلف مقامات پر سٹاف اور مشینری تعینات کر دی ہے تاکہ سیاحوں و مقامی افراد کی رہنمائی اور مدد کی جا سکے اور ٹریفک کا بہاؤ برقرار رہے۔

ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد کی ہدایت پر گلیات میں متوقع برفباری کے پیش نظر گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی،پختونخواہ ہائی وے اتھارٹی اور سی این ڈبلیو کی جانب سے ہیوی مشینری کے ذریعے برف کی صورت میں سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات مکمل ہیں جبکہ ‎ریسکیو ایمرجنسی سروسز 1122 کی جانب سے شہر اور گلیات میں سروسز کی فراہمی کے لیے بھی ٹیمیں موجود ہیں اسی طرح شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کے لیے کینٹ بورڈ،واسا کی ٹیمیں ڈیوٹی پر مامور ہیں،ہری پور کی تینوں تحصیلوں میں بھی گزشتہ رات سے وقفے وقفے سے بارش جاری ہے جس سے مقامی افراد اور کسانوں کو راحت ملی ہے۔

حکام نے سفر کرنے والوں سے کہا ہے کہ وہ موسم کی تازہ ترین صورتحال پر نظر رکھیں اور اپنے گاڑیوں کی تیاری یقینی بنائیں تاکہ بدلتے موسم میں کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

Exit mobile version