محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی موسم Roze News
موسم

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کر دی

محکمہ موسمیات کی وارننگ! ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک، بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ کا سلسلہ جاری رہے گا، جبکہ بالائی علاقوں میں موسم سرد رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ بلوچستان میں داخل ہوگا، جس سے صوبے کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔ یہ ہوائیں بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے علاقوں میں برفباری اور بارش کا سبب بنیں گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دارالحکومت اسلام آباد میں اس ویک اینڈ موسم سرما کی پہلی بارش متوقع ہے، جس کا آغاز ہفتہ کی رات ہو سکتا ہے اور یہ سلسلہ اتوار کے روز بھی جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند اور اسموگ برقرار رہے گی۔ خاص طور پر ملتان، خانیوال، بہاولپور، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے علاقوں میں دھند کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوری کے مہینے میں بھی بارشوں کا ایک اور سلسلہ پاکستان کی جانب متوقع ہے، جس سے سردی اور بارش کے موسم میں شدت آنے کا امکان ہے۔

یہ پیش گوئی عوام کو احتیاط برتنے، ڈرائیونگ میں محتاط رہنے اور موسم کی تبدیلی کے مطابق تیاری کرنے کی تنبیہ بھی کرتی ہے۔

Exit mobile version