چناب کے بہا میں تبدیلی ناقابل قبول، دنیا بھارت کے خلاف نوٹس لے: پاکستان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چناب کے بہا میں تبدیلی ناقابل قبول، دنیا بھارت کے خلاف نوٹس لے: پاکستان

ایران کے مسئلے کا پرامن حل، خطے میں استحکام چاہتے ہیں: پاکستان

ایران کے مسئلے کا پرامن حل، خطے میں استحکام چاہتے ہیں: پاکستان

اسلام آباد:پاکستان نے کہا ہے کہ چناب کے بہا میں اچانک تبدیلی ناقابل قبول ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے۔وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، دریاں سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی قوانین موجود ہیں، دریائے چناب کے بہا میں اچانک تبدیلی تشویشناک ہے،عالمی برداری کو بھارت کی جانب سیسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے۔طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ دسمبر سے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اتارچڑھا دیکھا گیا، بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔
بھارتی ریاست بہارکے وزیراعلی کیمسلم خاتون ڈاکٹر سے ہتک آمیز سلوک کی مذمت کرتے ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو نارواسلوک کاسامنا ہے، بھارتی حکومت اقلیتوں کے حقوق خصوصا مذہبی آزادی کا تحفظ یقینی بنائے۔

Exit mobile version