مسلم خاتون کا نقاب زبردستی اتارنے پر بہار کے وزیراعلیٰ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کےمطابق سماج وادی پارٹی کی لیڈرسمعیہ رانا نےاپنےوکلا کے ساتھ لکھنو کے قیصر باغ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کروائی،اترپردیش کےوزیرسنجےنشادکو بھی ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے، دوسری جانب جموں کشمیر یوتھ کانگریس نے بہار ہائی کورٹ سے سوموٹو ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ پٹنہ میں ایک سرکاری تقریب کے دوران پیش آیا جہاں مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ نتیش کمار ڈاکٹرز میں تقرری نامے تقسیم کر رہے تھے،جہاں وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب زبر دستی ہٹا دیا،خاتون اپنا تقرر نامہ لینے گئی تھی
Leave a Comment
