بدترین انسانی بحران والے ممالک کی فہرست جاری؛ کونسا اسلامی ملک پہلے نمبر پر؟جانئے تازہ ترین Roze News
تازہ ترین دنیا

بدترین انسانی بحران والے ممالک کی فہرست جاری؛ کونسا اسلامی ملک پہلے نمبر پر؟جانئے

بدترین انسانی بحران والے ممالک کی فہرست جاری؛ کونسا اسلامی ملک پہلے نمبر پر؟جانئے

بدترین انسانی بحران والے ممالک کی فہرست جاری؛ کونسا اسلامی ملک پہلے نمبر پر؟جانئے

بین الاقوامی امدادی تنظیم انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (آئی آر سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ واچ لسٹ کے مطابق سوڈان ایک بار پھر دنیا کے بدترین انسانی بحران کا شکار ملک قرار پایا ہے۔یہ مسلسل تیسرا سال ہے کہ سوڈان اس فہرست میں سرفہرست رہا ہے۔رپورٹ میں دنیا کے ان 20 ممالک کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں انسانی بحران مزید بگڑنے کا خدشہ ہے۔ آئی آر سی کے مطابق سوڈان میں جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں اب تک دسیوں ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ یہ دنیا کا سب سے بڑا نقل مکانی کا بحران بن چکا ہے۔آئی آر سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ ملی بینڈ نے کہا کہ سوڈان میں جاری بحران کسی حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ عالمی بے عملی، غلط فیصلوں اور تاخیر کا شاخسانہ ہے۔ ان کے مطابق سوڈان میں انسانی بحران کی شدت اس بات کی علامت ہے کہ عالمی نظام شدید بدانتظامی کا شکار ہے۔سوڈان میں اپریل 2023 میں فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان اقتدار کی کشمکش کے باعث جنگ شروع ہوئی تھی، جس نے ملک کو بدترین تباہی سے دوچار کر دیا۔ اس جنگ کے نتیجے میں اب تک ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نقل مکانی کرنے والے افراد میں بڑی تعداد ایسے لوگوں کی ہے جنہیں تشدد، لوٹ مار، جنسی زیادتی اور اپنے پیاروں کے قتل کا سامنا کرنا پڑا۔ امدادی اداروں کا کہنا ہے کہ وسائل کی کمی کے باعث متاثرین تک مدد پہنچانا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔آئی آر سی کی فہرست میں سوڈان کے بعد فلسطینی علاقے، جنوبی سوڈان، ایتھوپیا اور ہیٹی شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق یہ ممالک دنیا کی صرف 12 فیصد آبادی پر مشتمل ہیں، مگر عالمی سطح پر انسانی امداد کے محتاج 89 فیصد افراد انہی ممالک میں موجود ہیں۔رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو 2029 تک دنیا کے نصف سے زائد انتہائی غریب افراد انہی بحران زدہ ممالک میں ہوں گے۔

Exit mobile version