بھارتی وزیراعظم مودی کا روسی شہریوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان ادارتی پسند Roze News
ادارتی پسند

بھارتی وزیراعظم مودی کا روسی شہریوں کو مفت ویزا فراہم کرنے کا اعلان

چاپلوسی کے ماہر نریندر مودی نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی بھارت آمد پر زمین و آسمان کی قلابیں ملا دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے روسی صدر کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں روسی شہریوں کو مفت سیاحتی ویزا فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم بہت جلد روسی شہریوں کے لیے ای ٹورسٹ ویزا اور گروپ ٹورسٹ ویزا شروع کرنے جا رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ روسی شہریوں کے لیے یہ دونوں ویزے نہ صرف 30 دن کے اندر اندر مل جایا کریں گے بلکہ یہ مفت بھی ہوں گے۔

نریندر مودی نے مزید کہا کہ دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو تیل اور دفاع کے ساتھ ساتھ دیگر شعبوں تک بھی بڑھایا جائے گا۔

مودی کے بقول  مغربی ممالک کے دباؤ کے باوجود دو طرفہ تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے  2030 تک دو طرفہ تجارت کو 100 ارب ڈالر تک پہنچایا جائے گا۔

Exit mobile version