بھارتی ریاست بہار کے ضلع بودھگیا میں شادی کے دوران کھانے میں رس گلے کم ہونے پر دلہا اور دلہن کے اہلِ خانہ ایک دوسرے سے لڑے پڑے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کی ابتدائی رسومات ادا کرنے کے بعد دلہا اور دلہن منڈپ کی طرف جا رہے تھے کے اس دوران کھانے میں رس گلے کم ہونے پر لڑائی شروع ہوگئی۔
یہ لڑائی اس ہوٹل میں ہوئی جہاں دلہن کا خاندان بھی مقیم تھا ہوٹل میں لگے سی سی ٹی کیمروں میں لڑائی کی ویڈیو ریکارڈ ہوگئی جسے دیکھنے کے بعد لوگ حیران رہ گئے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دلہا اور دلہن کے خاندان والے ایک دوسرے پر کرسیاں اور برتن پھینک کر مار رہے ہیں، ویڈیو میں اہل خانہ کو گھونسے مارتے اور دھکے دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ واقعہ 29 نومبر کو پیش آیا جس کے بعد دلہن کے اہلِ خانہ نے دلہا کے خاندان کے خلاف جہیز کا مقدمہ بھی درج کروا دیا۔
