وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ

‏اگر مریم نواز نے جہاز کا خرچہ ادا کیا ہے تو کیا پنجاب حکومت رسید بھی دے گی؟؟ محمد مالک کا اہم سوال

‏اگر مریم نواز نے جہاز کا خرچہ ادا کیا ہے تو کیا پنجاب حکومت رسید بھی دے گی؟؟ محمد مالک کا اہم سوال

لاہور:وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف 5 روزہ سرکاری دورے پر جاپان روانہ ہوگئیں۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی ہیں، وزیراعلی کا یہ دورہ 15 اگست سے 20 اگست تک جاری رہے گا، جس دوران وہ جاپان کے اہم شہروں یوکوہاما، اوساکا اور ٹوکیو کا دورہ کریں گی۔
دورے کے دوران مریم نواز شریف کی جاپان کی بڑی کاروباری شخصیات، کمپنیوں اور حکام سے ملاقاتیں شیڈول ہیں، جن میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون پر بات چیت کی جائے گی۔اس دورے کو پنجاب میں سرمایہ کاری کے فروغ اور جاپان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

 

Exit mobile version