شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ”دھاندلا“ کیا: بیرسٹر سیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ”دھاندلا“ کیا: بیرسٹر سیف

شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ”دھاندلا“ کیا: بیرسٹر سیف

شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں کھلم کھلا ”دھاندلا“ کیا: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ”دھاندلا“ کیا ہے۔ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ”بانی چیئرمین زندہ باد“ کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔
شریف خاندان نے پرانی روش اختیار کر کے دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ”دھاندلا“ کیا ہے، جعلی حکومت کب تک انتخابی نتائج تبدیل کرتی رہے گی؟ سچ زیادہ دیر چھپ نہیں سکتا۔اوچھے ہتھکنڈوں سے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی مقبولیت کو ختم نہیں کیا جا سکتا، یہ انتخابی نتائج نہ صرف مریم نواز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں بلکہ ایک زناٹے دار طمانچہ بھی ہیں، مریم نواز کا ترقیاتی سفر صرف ٹک ٹاک ویڈیوز تک محدود ہے، عوام نے انتخابات میں ٹک ٹاک منصوبوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

Exit mobile version