قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب

حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل (5 مئی)کو طلب کر لیا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 مئی 2025 (بروز پیر) شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاس میں طلب کیا ہے۔اجلاس میں پاک بھارت کشیدگی کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال پر بحث کی جائے گی۔
صدر مملکت نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔قومی اسمبلی کا 5 مئی کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 16 واں اجلاس ہوگا۔

Exit mobile version