دریاؤں میں آنیوالے سیلابی پانی کے استعمال پر کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں: عظمیٰ بخاری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

دریاؤں میں آنیوالے سیلابی پانی کے استعمال پر کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں: عظمیٰ بخاری

بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردِ عمل

بدتمیزی کی دوائی خود استعمال کرکے مزہ تو آرہا ہوگا؟پشاور جلسے میں علی امین کیخلاف نعرے بازی پر عظمیٰ بخاری کا طنزیہ ردِ عمل

لاہور:وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریاں میں آنے والے سیلابی پانی کے استعمال پر کسی ڈکٹیشن کی ضرورت نہیں۔دریاؤں سے آنے والے سیلابی پانی کے استعمال پر صوبے کو کسی اور کی ہدایات کی ضرورت نہیں اور نہ ہی سندھ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر اعتراض کرے۔
زیرِ غور کینالز منصوبے میں صرف سیلابی پانی استعمال کیا جائے گا، جو ضائع ہونے کے بجائے فائدے میں لایا جائے گا۔ابھی کوئی نہر تعمیر نہیں ہوئی، مگر اتفاق رائے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم مذاکرات دھمکیوں سے نہیں، بات چیت سے آگے بڑھتے ہیں۔
پیپلزپارٹی گزشتہ 16 سال سے سندھ میں اقتدار میں ہے، مگر کسانوں کے مسائل آج بھی وہیں کے وہیں ہیں، اگر پیپلزپارٹی گمراہ کن بات کرے گی تو ہم خاموش نہیں رہیں گے، ہر بیان کا جواب دیا جائے گا۔

 

Exit mobile version