مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، 16 اشیا مہنگی، 18 سستی معیشت و تجارت Roze News
معیشت و تجارت

مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، 16 اشیا مہنگی، 18 سستی

مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، 16 اشیا مہنگی، 18 سستی

مہنگائی کی شرح میں ہفتہ وار بنیادوں پر کمی، 16 اشیا مہنگی، 18 سستی

اسلام آباد:حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح 0 اعشاریہ 69 فیصد تک مزید کم ہو گئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی مجموعی شرح منفی 2.72 فیصد کی سطح پر آگئی۔ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی بارے نئی رپورٹ جاری کر دی، جس کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 16 اشیا مہنگی جبکہ 18 سستی ہوئیں، ہفتہ وار بنیادوں پر گزشتہ ہفتے 17 اشیا کے دام مستحکم رہے۔
ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی فی کلو 54 روپے 42 پیسے سستی ہوئی، گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 16 روپے 29 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے کے دوران لہسن فی کلو 41 روپے 76 پیسے سستا ہو گیا۔گزشتہ ہفتے پیاز فی کلو 6 روپے 15 پیسے سستے ہوئے، ایک ہفتے میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 29 روپے 75 پیسے سستا ہوا، گندم کا آٹا، آلو، گھی، چینی، دالیں، گڑ سستی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔
گزشتہ ہفتے دال چنا فی کلو 3 روپے 19 پیسے مہنگی ہوئی ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران جلانے کی لکڑی، سگریٹ سمیت چائے کی پتی، تازہ دودھ اور چاول مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

Exit mobile version