کے پی سب سے امیر صوبہ،فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، علی امین گنڈاپور تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کے پی سب سے امیر صوبہ،فیصلہ سازوں کو لیڈرز نہیں غلام چاہئیں، علی امین گنڈاپور

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، اپوزیشن کا شرکت سے انکار

وزیراعلی خیبرپختونخوا کی آل پارٹیز کانفرنس آج ہوگی، اپوزیشن کا شرکت سے انکار

لاہور: وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے لاہور ہائیکورٹ بار میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں کرپشن پر کنٹرول کر لیا ہے، کے پی سب سے امیر صوبہ ہے۔مدینہ کی ریاست انصاف پر قائم تھی، دنیا کی تاریخ میں آج تک مدینہ جیسی ریاست تاریخ میں بھی نہیں ملتی، عدل و انصاف اورقانون کی حکمرانی ہو تو وہ بہترین ریاست ہو گی۔آج ہمارے ملک میں کیا ہو رہا ہے، ملک میں قانون کی حکمرانی نہیں، پاکستان سیاسی تحریک کے ذریعے وجود میں آیا، افسوس ہے کہ ملک میں سیاست کی بجائے ڈنڈے کے زور پر لوگوں کوبٹھایا گیا۔
2024 کے انتخابات میں بدترین دھاندلی کی گئی، اپنے لوگوں کو لانے اور عوام پر مسلط کرنے کے لیے تجربے کیے گئے، جس دن سے پاکستان میں زورزبردستی سے لوگوں کو اقتداردیا گیا اس دن سے پاکستان کی تنزلی ہوئی، ملک کے آئین کو توڑا گیا، مارشل لا لگایا گیا اور لوگوں کوزبردستی مسلط کیا گیا، ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دے کر شہید کیا گیا، قوم پوچھتی ہے کہ بھٹو کو پھانسی دینے والوں کو کیا سزا دی گئی ہے؟پاکستان آج قرضوں میں ڈوب چکا ہے، اسلام کے نام پر بننے والا ملک نہ خودار رہا نہ خود مختار، ہم غلام ہو چکے ہیں ہماری ریاستیں غلام ہو چکی ہیں، ہمارے لیڈرز غلام ہیں، ہم غلام ہیں اس لیے کشمیر اور فلسطین کے مسلمانوں کا نام نہیں لے سکتے، کہتے ہیں ہم پاکستان کے لیے لگے ہوئے ہیں تو آئین کے مطابق پاکستان میں جمہوریت اور جمہوریت میں الیکشن ہے۔2024 کے الیکشن میں دھاندلی ثبوت ہے کہ آپ کوپاکستان میں الیکٹڈ نہیں سیلکٹڈ لوگ چاہیے، اصل میں آپ کو حکومت چلانی اور گرانی ہوتی ہے، حکومت آپ چلا اور گرا تو پھر اسمبلیاں اور آئین کیوں بنایا گیا؟ آپ جج بھی ہیں، وکیل اور مدعی بھی ہیں، ایسے ملک نہیں چلتے۔

 

Exit mobile version