سپریم کورٹ میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری،4 بینچز تشکیل تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سپریم کورٹ میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری،4 بینچز تشکیل

مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا: جسٹس جمال مندوخیل

مخصوص نشستوں کے کیس میں اکثریتی فیصلہ درست نہیں تھا: جسٹس جمال مندوخیل

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں 24 سے 28 مارچ تک کا ججز روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ آئندہ ہفتے کیسز کی سماعتوں کیلیے 4 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں پہلا بینچ کیسز سنے گا جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب بھی بینچ ون کا حصہ ہوں گے۔دوسرے بینچ کی سربراہی جسٹس جمال خان مندوخیل کریں گے جبکہ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس شہزاد احمد بینچ میں شامل ہیں۔
اسی طرح جسٹس نعیم اختر کی سربراہی میں بنے تیسرے بینچ میں جسٹس اشتیاق ابرہیم بھی شامل ہیں۔علاوہ ازیں جسٹس سردار طارق مسعود چوتھے بینچ کی سربراہی کریں گے، جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل بینچ کا حصہ ہوں گے۔

Exit mobile version