خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فورسز کے اقدامات قابل ستائش: محسن نقوی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے فورسز کے اقدامات قابل ستائش: محسن نقوی

ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی، ایشیا کپ میں بھی بہتر پرفارم کریگی:محسن نقوی

ہماری ٹیم اچھا کھیل رہی، ایشیا کپ میں بھی بہتر پرفارم کریگی:محسن نقوی

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع خیبر کے علاقے میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بروقت آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔
خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے اقدامات قابل ستائش ہیں، خوارجی دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔

Exit mobile version