پشاور: ارمڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج پاکستان Roze News
پاکستان

پشاور: ارمڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور: ارمڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور: ارمڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

پشاور:پشاور کے علاقے ارمڑ میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھانہ ارمڑ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف درج کیا گیا
ایف آئی آر کے مطابق کہ مسجد کے باہر دھماکے کی اطلاع موصول ہونے پر پولیس پہنچی، پولیس پہنچی تو دھماکے میں مفتی شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے، مفتی شاکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں دم توڑ گئے۔مقدمہ کے متن میں لکھا گیا کہ بارودی مواد مسجد کے مخصوص چھوٹے گیٹ کے سامنے رکھا گیا تھا، جیسے ہی مفتی شاکر مسجد میں داخل ہوئے دھماکا ہوگیا، واقعہ حالیہ دہشتگردی کی ایک کڑی ہے۔

Exit mobile version