چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کاز لسٹ منسوخ

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

شوہر حق مہر میں لکھی چیزیں اہلیہ کو ادا کرنے کا پابند ہے: چیف جسٹس پاکستان

اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ کی کازلسٹ منسوخ کر دی گئی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں بنچ ٹو اب بنچ ون میں کیسز کی سماعت کرے گا، چیف جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کے سامنے 40 مقدمات سماعت کے لیے مقرر تھے۔
سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری ملتوی کر دی گئی، ذرائع کے مطابق 6 مستقل اور ایک عارضی جج کی تقریبِ حلف برداری آج ہونی تھی جو اب کل ہو گی۔حلف برداری کی تقریب ججز کے نوٹیفکیشن میں تاخیر کی وجہ سے ملتوی کی گئی، وزارتِ قانون کی جانب سے نئے ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن رات گئے جاری کیا گیا تھا۔

 

Exit mobile version