سٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے سرخرو کیا: محسن نقوی کھیل Roze News
کھیل

سٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے سرخرو کیا: محسن نقوی

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی

پورا خطہ جنگ کے دہانے پر، قومی سلامتی پر ہرگز آنچ نہیں آنے دینگے: محسن نقوی

لاہورپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری دن رات کی مخلصانہ کاوشوں کو رب ذوالجلال نے ثمر آور کیا، قذافی سٹیڈیم کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی کے افتتاح پر اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کروں کم ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل سٹیڈیمز کی تعمیر نو چیلنج تھی، اللہ نے ہمیں اور پاکستان کو سرخرو کیا۔
پی سی بی چیئرمین کا کہنا ہے کہ تنقید کے باوجود پوری ٹیم مشن سمجھ کر کام میں مصروف رہی، ہم پاکستان کی سوچ کے ساتھ آگے بڑھے اور اللہ تعالی نے کامیاب کیا، نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں۔

Exit mobile version