حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات، کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی:فضل الرحمان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات، کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی:فضل الرحمان

اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں ترمیم ہضم کرنا مشکل ، اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے، فضل الرحمان

اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں ترمیم ہضم کرنا مشکل ، اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے، فضل الرحمان

مردان:سربراہ جمعیت علما اسلام جے یو آئی(ف) مولانا فضل الرحمان نے مردان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات میں بظاہر کوئی پیشرفت نظر نہیں آ رہی۔
جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ اللہ ان مذاکرات کو کامیاب کرے، کسی فرد واحد کے بیان پر تبصرہ نہیں کرتا، بطور جماعت بات کرتا ہوں۔
صوبے میں حکومت کی کوئی رٹ نہیں، بظاہر حکومت ہے ہی نہیں، اس صوبے میں رشوت کا بازار گرم ہے۔فضل الرحمن نے کہا کہ طاقت سے مسئلے کا حل نہیں ہوسکتا، ہم جرگے سے مسئلے کے حل کو ترجیح دیتے ہیں، ہمارے پاس نظام موجود ہے، یک طرفہ فیصلہ کرنے کے بجائے سیاستدانوں سے بات کریں۔

Exit mobile version