چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق

حامد رضا کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے سرنڈر کیا : بیرسٹر گوہر

حامد رضا کی گرفتاری نہیں ہوئی، انہوں نے سرنڈر کیا : بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔ پشاور میں میری اور علی امین گنڈا پور کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، آرمی چیف سے ملاقات خوش آئند ہے ۔
ملاقات میں آرمی چیف کے سامنے پی ٹی آئی کے تمام معاملات اور مطالبات رکھے ہیں، امید ہے اب صورتحال بہتر ہو جائے گی، مذاکرات خوش آئند ہیں، میں شروع سے یہی کہہ رہا تھا چیزیں بہتر ہونی چاہئیں ۔آرمی چیف سے ملاقات میں ملکی استحکام کے حوالے سے تمام امور پر بات چیت ہوئی، دوسری جانب سے بھی مثبت جواب ملا ہے۔

Exit mobile version