اسلام آباد(سپیشل رپورٹر )نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے والے پاسپورٹ کانٹرز قائم کر دئیے گئے۔وفاقی وزیر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے محکمہ پاسپورٹس نے کراچی کے علاقے ناظم آباد اور سائٹ میں سیمنز چورنگی پر قائم نادرا میگا سینٹرز میں 10 پاسپورٹ پروسیسنگ کانٹرز بنا دئیے گئے ہیں۔ شہری نادرا میگا سینٹرز میں بنائے گئے پاسپورٹس پراسیسنگ کانٹرز سے 24 گھنٹے مستفید ہوسکیں گے۔
ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی کے مطابق 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹس پراسیسنگ کانٹرز کا دائرہ ملک بھر میں بڑھایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں قائم دفتر پہلے ہی 24 گھنٹے کام کررہا ہے۔کراچی میں عوامی مرکز اور لاہور میں گارڈن ٹاؤن کے دفاتر بھی عوام کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں۔ پاسپورٹس کے اجرا میں تاخیر کا مسئلہ پوری طرح حل کر لیا گیا ہے۔ شہریوں کے لیے آسان پراسس اور بروقت اجرا یقینی بنایا جا رہا ہے۔
نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کانٹرز قائم

نادرا میگا سینٹرز پر 24 گھنٹے کام کرنے والے پاسپورٹ کانٹرز قائم