اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا،پیپلز پارٹی، حکومت سے علیحدگی کی دھمکی تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جارہا،پیپلز پارٹی، حکومت سے علیحدگی کی دھمکی

پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو صدر نے دفن کردیا: شازیہ مری

پانی کے حوالے سے پراپیگنڈے کو صدر نے دفن کردیا: شازیہ مری

کراچی: (پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے اپنے ایک بیان میں میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے حوالے سے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت متواتر ایسے فیصلے کر رہی ہے جن کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ اہم فیصلوں پر اعتماد میں نہیں لیا جا رہا، جس دن پارٹی حکومت کی حمایت ختم کر دے گی، وفاقی حکومت بھی ختم ہو جائے گی۔
شازیہ مری نے کہا کہ اتھارٹی کے قیام کے فیصلے پر حکومتِ سندھ اور پیپلز پارٹی دونوں کو بے خبر رکھا گیا، بار بار یہ بات دہرا رہے ہیں کہ وفاقی حکومت کو پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل ہے، جس دن یہ حمایت ختم کر دیں گے وفاقی حکومت بھی ختم ہوجائے گی۔شاید مسلم لیگ(ن)کو اس بات کا ادراک نہیں ہے، کافی وقت سے یہ بھی مطالبہ کر رہے ہیں قومی مفاداتی کونسل کا اجلاس بلایا جائے، 11 ماہ گزر گئے تاحال مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، آئین کی مستقل اور کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے، وزیراعظم آئینی طور پر تین ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کے پابند ہیں۔
ملک کو آئینی وقانونی طرزعمل پر چلایا جائے تو وہ سب کیلئے بہتر ہوگا، میری ٹائم سیکٹر پر ٹاسک فورس کی سفارشات، بحری امور اور کے پی ٹی تجاویز سے قبل اتحادیوں اور صوبوں کی رائے لی جائے۔

Exit mobile version