لاہور، اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی افریقہ کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا، امید ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔
وزیراعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار فتح پر قومی کرکٹ ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم نے پوری سیریز کے دوران بہترین کھیل پیش کیا اور سیریز کے تمام میچ اپنے نام کئے۔
صدر اور وزیراعظم کی جنوبی افریقہ کو وائٹ واش کرنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

صدر اور وزیراعظم کی بابا گرو نانک کے 556ویں جنم دن پر سکھ برادری کو مبارکباد