کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع : بیرسٹر سیف پاکستان Roze News
پاکستان

کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع : بیرسٹر سیف

کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع : بیرسٹر سیف

کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع : بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرم کے معاملے پر رواں ہفتے اہم پیشرفت متوقع ،کرم کے معاملے پر دو دن کے وقفے کے بعد جرگہ دوبارہ شروع ہوگا، دونوں فریقین اور کرم کے عوام امن دشمن عناصر کی سازشوں سے خبردار رہیں۔
مشیر اطلاعات نے کہا کہ سوشل میڈیا پر امن دشمن عناصر کے پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں، راستے کھولنے کے حوالے سے جلد خوشخبری ملے گی، ادویات پہنچانے اور وہاں سے مریضوں کو نکالنے کیلئے وزیراعلی کا ہیلی کاپٹر وقف ہے، ہیلی کاپٹر کے ذریعے 180 سے زائد افراد پہنچائے گئے۔خواتین، بچوں، مریضوں اور بیرون ملک سفر کرنے والوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت دی جا رہی ہے، مزید پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1700 مکمل طور پر فعال ہے۔

 

Exit mobile version