وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس بل پر تبادلہ خیال پاکستان Roze News
پاکستان

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، مدارس بل پر تبادلہ خیال

اب فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے، مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اب فیصلے ایوان نہیں میدان میں ہونگے، مولانا فضل الرحمان کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

اسلام آباد:حکومت اور جے یو آئی کے درمیان وفود کی سطح پر مدارس بل کے معاملے پر مذاکرات جاری ہیں۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان وزیراعظم سے ملنے وزیراعظم ہاس پہنچے، مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر کامران مرتضی، مولانا اسعد محمود بھی ان کے ساتھ ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، اسحاق ڈار، اعظم نذیر تارڑ اور عطا تارڑ، پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف ،قمر زمان کائرہ بھی شریک ہیں۔وفود کی سطح پر ملاقات جاری ہے جس میں مدارس بل کے معاملے پر بات چیت کی جارہی ہے۔

Exit mobile version