ادارے سیاسی انجینئرنگ میں مصروف ہونگے تو ایسا ہی حال رہیگا، جسٹس اطہر من اللہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ادارے سیاسی انجینئرنگ میں مصروف ہونگے تو ایسا ہی حال رہیگا، جسٹس اطہر من اللہ

ادارے سیاسی انجینئرنگ میں مصروف ہونگے تو ایسا ہی حال رہیگا، جسٹس اطہر من اللہ

ادارے سیاسی انجینئرنگ میں مصروف ہونگے تو ایسا ہی حال رہیگا، جسٹس اطہر من اللہ

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں قتل کیس کے ملزم اسحاق کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران دلچسپ مکالمہ ہوا۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ 2017 سے کیس سپریم کورٹ میں زیرا لتوا ہے اور ریاست حکومت گرانے اور لانے میں مصروف ہے، تمام ادارے سیاسی مخالفین کے پیچھے پڑے ہیں، آئین پر عمل ہوتا تو ایسے حالات نہ ہوتے۔جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا ریاست کی کیا بات کریں؟ 3 وزرائے اعظم مارے گئے، تینوں وزرائے اعظم کے کیسز کا کیا بنا؟ بلوچستان میں ایک سینئر ترین جج بھی مارے گئے، کچھ معلوم نہیں ہوا، اصل بات کچھ کرنے کی خواہش نہ ہونا ہے،

جسٹس ملک شہزاد کا کہنا تھا جس ملک میں وزیراعظم کا ایسا حال ہوتو عام آدمی کا کیا حال ہو گا؟ وزیراعظم ایک دن وزیراعظم ہاس تو دوسرے دن جیل میں ہوتا ہے، کسی کو معلوم نہیں کس کو کتنے دن وزیراعظم رہنا ہے۔سپریم کورٹ نے پولیس کو ملزم اسحاق کو گرفتار کر کے جیل حکام کے حوالیکرنے کا حکم دیدیا۔ملزم اسحاق اس سے پہلے ضمانت حاصل کرنے کے بعد فرار ہو گیا تھا۔

Exit mobile version