فساد کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کریگا: عظمی بخاری پاکستان Roze News
پاکستان

فساد کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کریگا: عظمی بخاری

غزہ یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عظمی بخاری

غزہ یکجہتی کے نام پر فساد برپا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے: عظمی بخاری

لاہور:صوبائی وزیر اطلاعات ونشریات عظمی بخاری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ وزیرعلی مریم نواز 8 سے 15 تاریخ تک چائنہ کے سرکاری دورے پر تھیں، وزیراعلی نے چائنہ کے 4شہروں کا دورہ کیاجہاں ان کی مختلف میٹنگز تھیں، مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی واحد وزیراعلی ہیں جن کو چین میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا پروٹوکول ملا۔ فساد تھوڑی دیر کنٹرول ہو جائے تو پاکستان مزید ترقی کرے گا۔
ایک صوبے کی وزیراعلی کو چائنہ جیسے ملک میں ہیڈ آف اسٹیٹ کا مرتبہ ملا، کچھ جاہلوں کا ٹیلی فون کوئی اٹھاتا نہیں تھا، یہ اپنی ساری حکومت میں فون کا انتظار کرتے کرتے گھروں کو چلے گئے، جاہلوں کی بستی ہے انہوں نے بس پروپیگنڈا کرنا ہوتا ہے، چین میں مسلم لیگ ن کو بطور پارٹی زیادہ ہائی لائٹ کیا گیا۔چائنہ کے صدر شی جن پنگ کے بعد وائس چیئرمین کا عہدہ ہے، وائس چیئرمین نے وزیراعلی مریم نواز سے آدھے گھنٹے کی ملاقات شیڈول کی لیکن انہوں نے وزیراعلی مریم نواز کو ایک گھنٹے کا وقت دیا، مریم نواز کے بارے میں کہا گیا آئندہ وقت میں بڑی لیڈر کے طور پر شمار ہوں گی۔
وزیراعلی مریم نواز نے زرعی آلات بنانے والے کمپنی کا دورہ کیا، چین کے تو ٹریکٹرز بھی اب روبوٹس ہیں، وزیراعلی نے چائنہ کو کہا کہ پنجاب میں ٹرانسپورٹ پر کام کرنا ہے، ہمیں 700 کے قریب چائنہ سے الیکٹرک بسیں خریدنی ہیں، جلد الیکٹرک بسوں کا پہلا فلیٹ لاہور پہنچنے والا ہے۔

Exit mobile version