سول نافرمانی ، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

سول نافرمانی ، عمران خان کے حکم کا انتظار ہے:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ ہے: علی امین گنڈا پور

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ ہے: علی امین گنڈا پور

پشاور:وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاور ہائیکورٹ میںمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے کل اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، میں پورے صوبے کا نمائندہ ہوں، مجھے کلیئرنس کی ضرورت نہیں، کلیئرنس مانگنے والوں کی کلیئرنس ہونی چاہیے۔
سول نا فرمانی کی تحریک کے حوالے سے بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کے حکم کا انتظار ہے۔بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینے پر عدالت جاؤں گا۔سول نافرمانی سے متعلق بانی پی ٹی آئی آج بتائیں گے، عمران خان جو بھی ہدایات دیں گے ویسا ہی ہوگا۔

Exit mobile version