اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یونان میں جزیرے کے قریب پاکستانیوں کی اموات پر اظہار افسوس کیا اور اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے، انسانی سمگلنگ اندوہناک جرم ہے، اس گھنانے فعل کی روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں۔ انسانی سمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں، انسانی سمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو غریب عوام کوجھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔
انسانی سمگلنگ میں ملوث افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل کو نہ دھرائیں، ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔ انسانی سمگلنگ ایک قبیح عمل، لوگ اپنے پیاروں کو کھو دیتے ہیں، انہوں نے اِنسانی سمگلنگ کے تدارک کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور صبر جمیل کی دعا کی۔
انسانی سمگلنگ کے روک تھام کیلئے اقدامات کیے جائیں: وزیراعظم

وزیر اعظم سے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری لارڈ واجد کی ملاقات