مولانا فضل الرحمان کا مدارس بل پر حکومت سے مذاکرات سے انکار تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

مولانا فضل الرحمان کا مدارس بل پر حکومت سے مذاکرات سے انکار

اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں ترمیم ہضم کرنا مشکل ، اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے، فضل الرحمان

اسحاق ڈار کہہ رہے تھے 26ویں ترمیم ہضم کرنا مشکل ، اب 27ویں کہیں اور سے لائی جارہی ہے، فضل الرحمان

چارسدہ: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے چار سدہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدارس کے بل پر نواز شریف، آصف زرداری، سینیٹ، قومی اسمبلی سب متفق ہوگئے تھے، بل سینیٹ میں پیش ہوا، اسمبلی نے بل پاس مگر صدر نے دستخط کیے، اگر صدر دیگر بلز پر دستخط کرسکتا ہے تو اس مدرسہ بل کو اعتراضات کے ساتھ واپس کیوں بھیجا؟
مدارس بل پر ہمیں حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں اگر انہوں ںے کوئی ترمیم دی تو اسے قبول کرنا تو دور کی بات تجویز کو چمٹے سے بھی پکڑنے کے لیے تیار نہیں۔حکومت کی کوئی تجویز قبول نہیں اگر انہوں ںے ہمیں اس میں ترمیم کرنے کے لیے کچھ دیا تو ان کی تجویز قبول کرنا تو دور کی بات ان کے مسودے کو چمٹے سے بھی پکڑنے کے لیے تیار نہیں۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ آج نیا شوشا چھوڑا ہے کہ مدارس تو پہلے وزارت تعلیم کے ساتھ وابستہ تھے، بتانا چاہوں گا کہ اس مدارس بل میں ہم نے تمام مدارس کو مکمل آزادی دی ہے کہ وہ کسی بھی وفاقی ادارے کے ساتھ الحاق چاہییں تو کرلیں چاہے وہ 1860 ایکٹ کے تحت ہو یا وزارت تعلیم، ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہر مدرسہ آزاد ہے تو اعتراض کیسا؟

Exit mobile version