بشری بی بی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

 بشری بی بی کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم

26نومبر احتجاج: بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

26نومبر احتجاج: بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

راولپنڈی:احتساب عدالت نے 190 ملین پانڈز ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کو آئندہ سماعت پر گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم کا دیدیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس کی سماعت کی، بشری بی بی آج بھی عدالت پیش نہ ہو ئیں۔
عدالت نے بشری بی بی کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لئے دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بشری بی بی کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ملزمان کی جانب سے آج بھی 342 کے سوالناموں پر جواب داخل نہ کروائے گئے۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ ریفرنس کی سماعت پر مزید کارروائی پیر 9 دسمبر تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version