ا ے ٹی سی کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ا ے ٹی سی کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

ا ے ٹی سی کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

ا ے ٹی سی کا عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم

راولپنڈی:انسداد دہشتگردی عدالت نے دہشتگردی کے مقدمات میں گرفتار پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب اور راجہ بشارت کو رہا کرنے کا حکم دیدیا۔عمرایوب ، راجہ بشارت اور احمد چٹھہ کو راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا، اے ٹی سی کے جج امجد علی شاہ نے مقدمات پر سماعت کی، پی ٹی آئی کی جانب سے بابر اعوان سمیت دیگر وکلا عدالت پیش ہوئے۔
سماعت کے دوران سماعت عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت ہونے کے باوجود کیوں گرفتار کیا۔عدالت نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت، راجہ ماجد، احمد چٹھہ اور ملک عظیم کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

Exit mobile version