پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق فوجی اعزاز کیساتھ لاہور میں سپردخاک پاکستان Roze News
پاکستان

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق فوجی اعزاز کیساتھ لاہور میں سپردخاک

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق فوجی اعزاز کیساتھ لاہور میں سپردخاک

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق فوجی اعزاز کیساتھ لاہور میں سپردخاک

راولپنڈی: سابق سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل یسطور الحق ملک کو لاہور میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ پاک فوج (آئی ایس پی آر)کے مطابق یسطور الحق مرحوم کے نماز جنازہ میں مسلح افواج کے ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران اور سویلینز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔صدر مملکت، وزیر اعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، مسلح افواج کے سربراہان اور بحریہ کے افسران و جوانوں کی جانب سے ایڈمرل یسطور الحق ملک کی قبر پر پھولوں کی چادریں رکھی گئیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا،انہوں نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا، مرحوم ایڈمرل 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔ مرحوم سابق نیول چیف نے بطور کمانڈر پاکستان فلیٹ، وائس چیف آف دی نیول سٹاف اور چیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن بھی فرائض سرانجام دیے۔

Exit mobile version