وزیراعلی خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات پاکستان Roze News
پاکستان

وزیراعلی خیبر پختونخوا کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات

کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، علی امین گنڈاپور

کرک پولیس نے دہشتگردوں کے حملے کو بہادری کے ساتھ پسپا کیا، علی امین گنڈاپور

راولپنڈی:وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ختم ہو گئی۔وزیراعلی سرکاری پروٹوکول میں اڈیالہ جیل پہنچے، جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے ڈیڑھ گھنٹے طویل ملاقات کی جس میں 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق گفتگو کی گئی۔
گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہوگئے، انہوں نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے ساتھ گفتگو بھی نہیں کی۔پی ٹی آئی نے 24 نومبر کو احتجاج کی کال دے رکھی ہے، عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے واضح کیا تھا کہ احتجاج میں رہنماں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے عام انتخابات میں پارٹی ٹکٹ دیا جائے گا۔

Exit mobile version