شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت 14 نومبر تک منظور پاکستان Roze News
پاکستان

شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت 14 نومبر تک منظور

پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف سے 3 سال میں 4 معاہدے کئے، شیخ وقاص اکرم

پی ٹی آئی کو طعنے دینے والوں نے آئی ایم ایف سے 3 سال میں 4 معاہدے کئے، شیخ وقاص اکرم

پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت 14 نومبر تک منظور کر لی۔شیخ وقاص اکرم کی حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت جسٹس اعجاز انور سمیت 2 رکنی بینچ نے کی۔عدالت نے درج مقدمات میں شیخ وقاص اکرم کو گرفتار نہ کرنے اور انہیں متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔دورانِ سماعت درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ رکنِ قومی اسمبلی وقاص اکرم کے خلاف کئی مقدمات درج ہیں، 1 ماہ سے درخواست گزار پشاور میں ہیں، ان کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔جسٹس اعجاز انور نے سماعت کے دوران مدعی شیخ وقاص اکرم سے دریافت کیا کہ آپ کب سے پشاور میں ہیں؟ ضمانت کے لیے اسلام آباد کیوں نہیں جاتے؟

Exit mobile version