وزیراعظم کا ٹیکس نظام کو موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وزیراعظم کا ٹیکس نظام کو موثر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا حکم

دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کریگی: وزیراعظم

دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کریگی: وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم نے ٹیکس کے نظام کو مزید موثر بنانے کے لیے ایف بی آر کو جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں اصلاحات کی پیش رفت کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ ایف بی آر کے افسران کی پیشہ ورانہ استعداد میں اضافے اور اسے مثر طور پر بروئے کار لانے کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں۔شہباز شریف نے پاکستان ریونیو آٹومیشن لمیٹڈکی تعمیر نو کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ ملک میں ٹیکس کے نظام کو مثر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال انتہائی اہم ہے۔شہباز شریف نے ملک میں اسمگلنگ کی روک تھام کے نظام کو مزید مثر بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ایف بی آر میں ٹیکس دہندگان کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کیا جائے۔شہباز شریف نے متعلقہ افسران کو تمام ایف بی آر اصلاحات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔

Exit mobile version