پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا آئینی ترامیم عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد:چیئرمینپاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میںپاکستان تحریک انصاف کور کمیٹی نے آئینی ترامیم پر تحفظات کا اظہار کیا،اس موقع پراراکین کور کمیٹی کا کہنا تھا کہ حکومت کو چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چیف جسٹس کی تقرری پر پارلیمانی کمیٹی کو بھی چیلنج کیا جائیگا ، پی ٹی آئی کور کمیٹی نے اراکین کے پارلیمانی کمیٹی کے بائیکاٹ کو سراہا، بیرسٹرگوہر کاکہنا تھا کہ آئینی ترمیم کیخلاف احتجاج کریں گے۔
پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ،اعلامیہ میںپی ٹی آئی کورکمیٹی نے بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی ملاقاتوں پرعائد غیرقانونی پابندی کے خاتمے اور ملاقاتوں کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی جیل سے رہائی کی جامع حکمتِ عملی پر غور کیا گیا اور پرزور عوامی احتجاج سمیت ملک گیر تحریک کی منصوبہ بندی اور تیاریوں کیلئے ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل پر اتفاق کیاگیا۔

اجلاس میں نامکمل ایوانوں سے 26 ویں آئینی ترمیم کی جبر، فسطائیت اور ہارس ٹریڈنگ جیسے ہتھکنڈوں کے ذریعے منظوری کی شدید مذمت کی گئی جبکہ پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کے مرتکب اراکین قومی اسمبلی و سینٹ کو شوکاز نوٹسز کے اجرا کے سیاسی کمیٹی کے فیصلے کے مکمل توثیق کی گئی۔ جبر و فسطائیت اور لالچ اور ضمیر فروشی کی ترغیبات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے اور بانی پی ٹی آئی سے وفا نبھانے والے اراکین قومی اسمبلی اور سینٹ کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔

Exit mobile version