ذیابیطس مریضوں کیلئے کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا فائدہ مند صحت Roze News
صحت

ذیابیطس مریضوں کیلئے کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا فائدہ مند

ذیابیطس مریضوں کیلئے کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا فائدہ مند

ذیابیطس مریضوں کیلئے کم کاربوہائیڈریٹ والی غذا فائدہ مند

واشنگٹن : تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ کم کاربوہائیڈریٹ والی خوراک ٹائپ 2 ذیابیطس والے بالغوں کو بلڈ شوگر کا بہتر کنٹرول حاصل کرنے اور ذیابیطس کی ادویات کو کم کرنے میں مدد فراہم کر سکتی ہے۔ مطالعہ اینڈوکرائن سوسائٹی کے جرنل آف کلینیکل اینڈو کرائنولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہوا ہے۔زیادہ کاربوہائیڈریٹ والی خوراک کے مقابلے میں، کاربوہائیڈریٹ کی محدود مقدار نے 12 ہفتوں کے ٹرائل کے دوران لبلبے میں موجود بیٹا سیلز کے کام کو بہتر بنایا۔ بیٹا خلیات انسولین تیار اور خارج کرتے ہیں جو خون میں شوگر کو منظم کرتے ہیں۔برمنگھم کی یونیورسٹی آف الاباما میں ڈاکٹریٹ کے طالب علم اور مطالعے کے متعلقہ مصنف ماریان یورچیشین نے بتایا کہ بیٹا سیل کی ناکامی ٹائپ 2 ذیابیطس کی نشوونما کے لیے ذمہ دار ہوتی ہے لہذا اس کو مستحکم کرنا ضروری ہوتا ہے۔

Exit mobile version