برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں سپریم کورٹ نے آئینی بنچز کو بھیج دیں تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں سپریم کورٹ نے آئینی بنچز کو بھیج دیں

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

مخصوص نشستوں سے متعلق نظر ثانی کیس سننے والا سپریم کورٹ کا بنچ ٹوٹ گیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج دیں۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے برطرف ملازمین کی بحالی کی درخواستوں پر سماعت کی۔وکیل درخواست گزار نے کہا کہ پر سکون زندگی ہر شہری کا آئینی حق ہے جس پر جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ اس کیس میں آئینی سوال ہے اور 26 ویں آئینی ترمیم میں کہا گیا آئینی کیسز آئینی بنچز سنیں گے اس کیلئے آئینی بنچز بنیں گے اور وہی اس کا تعین کریں گے۔جسٹس عائشہ ملک نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ یہ کیس اہم آئینی بنچ ہی سنے گا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے تناظر میں آئینی سوال کے کیسز آئینی بنچز سنیں گے، درخواستیں آئینی بنچز کو بھیج رہے ہیں۔

Exit mobile version