اسلام آباد:وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم دوتہائی اکثریت سے پارلیمنٹ نے منظور کی،ترمیم کی منظوری پر مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں، ترمیم ترقی، خوشحالی، معاشی اور سیاسی استحکام کیلئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ عام آدمی کے کیسز سالوں سے عدالتوں میں لٹکے ہوئے ہیں، انصاف نہیں ملتا، آئینی بنچ کے قیام سے عام آدمی کو سہولت ملے گی، 2006 میں شہید بینظیر بھٹو اور نوازشریف کے درمیان معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، یہ اس وژن کی بھی تکمیل ہے اور اس وژن کی سچائی کی گواہی ہے، اب بھی تمام سیاسی رہنماؤں سے اس ترمیم پر طویل مشاورت ہوئی، انتھک محنت اور مشاورت کے بعد ہر آئینی شق پر بات ہوئی اور ڈرافت منظور کیا گیا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ26ویں آئینی ترمیم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کیلئے بہت مثر اور مثبت ثابت ہوگی، جنہوں نے مدد کی ان تمام سیاسی لیڈران کا شکریہ، قائد نوازشریف کی پوری رہنمائی اور مدد حاصل تھی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ترمیم پر مولانا فضل الرحمان صاحب سے تفصیلی گفتگو ہوئی، ایم کیو ایم کے رہنما، اے این پی اور تمام سیاسی زعما نے بھی اس ترمیم پر مشاورت کی، تمام سیاسی زعما نے فردا فردا اور انفرادی معاونت کی، سینیٹ میں بل 65 جبکہ نیشنل اسمبلی میں یہ بل 225 ووٹوں سے پاس ہوا جس پر سب کا فردا فردا اور اجتماعی طور پر شکر گزار ہوں۔شہباز شریف نے مز ید کہا کہ SCOکانفرنس کے کامیاب انعقاد پر بھی سب کا شکر گزار ہوں، SCOکانفرنس پاکستان کیلئے کامیاب کانفرنس ثابت ہوئی، ا SCOکانفرنس کے کامیاب انعقاد سے پاکستان کا امیج دنیا میں بڑھا، اس میں چیلنج بھی کافی تھے، سب سے بڑا دہشت گردی کا چیلنج تھا۔وزیر اعظم نے کہا کہ عطا ء اللہ تارڑ، وزیر داخلہ محسن نقوی اور ان کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں، امن و امان کو یقینی بنانے والے تمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، افواج پاکستان نے بھی ایس سی او کانفرنس کو کامیاب بنانے میں مدد کی۔شہباز شریف نے کہا کہ چینی وزیراعظم 11 سال بعد پاکستان آئے، اسلام آباد کو پھولوں سے سجایا گیا، اسلام آباد قدرتی طور پر بھی خوبصورتی کا حامل شہر ہے، چین اور روس کے وزیراعظم نے اسلام آباد کی خوبصورتی کی تعریف کی، پرائم منسٹر آفس کی ٹیم کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں آہستہ آہستہ بہتری اور نکھار آ رہا ہے، اللہ کرے گا ہماری اجتماعی کاوشوں سے پاکستان آگے کی طرف رواں دواں ہوگا، اللہ کی مہربانی سے مہنگائی کی شرح 6.9 فیصد پر آگئی ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ غزہ، لبنان میں ظلم و ستم جاری ہے، بے گناہ بچوں اور خواتین کا قتل عام کیا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی سیزفائر کی قراردادوں پر کوئی عمل نہیں ہوا، دیکھتی آنکھوں اور سنتے کانوں نے اس سے پہلے ایسے دلخراش مناظ نہیں دیکھے۔وزیر اعظم نے کہا کہ امید کرتے ہیں دن رات کھیلی جانے والی خون کی ہولی کا خاتمہ ہو، غزہ اور لبنان کے بھائیوں کیلئے جو تعاون ہوسکا پاکستان نے کیا، فلسطین اور غزہ کے بھائیوں کیلئے مزید امدادی سامان پہنچایا جائے گا، سامان پہنچانے کیلئے راستے میں بہت سی رکاوٹیں حائل ہیں۔
چھبیسویں آئینی ترمیم سیاسی و معاشی استحکام میں سنگ میں، عوام کو عدالتوں سے جلد انصاف ملے گا: وزیراعظم شہباز شریف

مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی، آنیوالے دنوں میںمزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف