داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ مارے گئے جرائم Roze News
جرائم

داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ مارے گئے

داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ مارے گئے

داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ مارے گئے

ساہیوال:سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کو تھریٹ الرٹ کی بنیاد پرساہیوال جیل سے منتقل کیا جارہا تھا، حملے کے ماسٹر مائینڈ سمیت 5 دہشتگردوں کی منتقلی کے دوران حملہ ہوا۔ دہشتگردوں نے داسو حملے میں ملوث ساتھیوں کو چھڑانے کی کوشش کی، دہشتگرد محمد حسین اور ایاز فائرنگ کے تبادلے میں موقع پر مارے گئے۔ فائرنگ کا واقعہ ساہیوال سمندری روڈ کے قریب پیش آیا، ہلاک دہشتگردوں کے تین ساتھی الگ وین میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے۔داسو حملے میں 9 چائینز سمیت 13 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی بھی ہوئے تھے، داسو حملے میں ملوث دہشتگردوں کو عدالت سزائے موت سنا چکی ہے۔

Exit mobile version