کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائیگی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائیگی، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان

 

لاہور: وزیراعلی پنجاب نے ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے تجارتی وفد کو پاکستان آمد پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، سعودی عرب ہر پاکستانی کے دل میں بستا ہے، پاک سعودیہ تعلقات قربت کی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، مسلم لیگ(ن)کی قیادت کا عزم ہے کہ پاکستان کو سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ فارمنگ کیلئے سعودی انویسٹرز کی بھرپور معاونت کی جائے گی۔مریم نواز سعودی عرب کے تجارتی وفد کی پاکستان آمد پر خیر مقدم کیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سعودی سرمایہ کاروں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے منافع بخش مواقع موجود ہیں، پنجاب میں سعودی انویسٹرز کیلئے ایگریکلچر، لائیو سٹاک، آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام میں سرمایہ کاری کے شاندار مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر وزیراعلی پنجاب نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کیلئے برادر بزرگ کی حیثیت رکھتا ہے، ہر مشکل گھڑی میں سعودی تعاون بے مثال ہے۔ پنجاب میں انرجی، صنعت، سیاحت اور ٹیکسٹائل میں سعودی سرمایہ کاروں کی معاونت کریں گے،

Exit mobile version