اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سعودی وزیر سرمایہ کار نے پاک سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بزنس فورم کا انعقاد تاجر برادری کے درمیان رابطے کے حوالے سے اہم، پاکستان اور سعودی عرب اسٹریٹجک شراکت دار ہیں، سعودی وزیر سرمایہ کارخالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ تجارت بڑھانے کے لیے ہمیں جغرافیائی قربت کا فائدہ اٹھانا چاہیے اور علاقائی خوشحالی کے ہدف کے حصول کے لیے ہمیں مل کر کام کرنا چاہیے۔ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی تعاون انتہائی اہم ہے، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کی طویل تاریخ ہے اور مذہبی و روحانی تعلق قائم ہے۔ دونوں ممالک کے باہمی تجارت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان ہمارے لیے دوسرا گھر ہے، سعودی وزیر سرمایہ کارخالد بن عبدالعزیز الفالح کا کہنا تھا کہ دوطرفہ تجارت کے فروغ میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کوششوں کی تعریف کرتا ہوں، تجارتی حجم میں اضافہ بڑھتی اقتصادی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رخالد بن عبدالعزیز الفالح نے کہا کہ مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کے خطوں میں ترقی کے وسیع امکانات ہیں، سعودی عرب میں مقیم کمیونٹی کا وہاں کی ترقی میں اہم کردار ہے۔ ایگزم بینک کے تامر الشطری نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔فورم سے خطاب کرتے ہوئے تامر الشطری نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترکہ مذہب اور اقدار پر مبنی قریبی تعلقات قائم ہیں۔
سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے، خالد بن عبدالعزیز الفالح

سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے پرعزم ہے، خالد بن عبدالعزیز الفالح