پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان

مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی، آنیوالے دنوں میںمزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

مہنگائی سنگل ڈیجٹ پر آگئی، آنیوالے دنوں میںمزید کم ہوگی: وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 آج کابینہ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
وزارت قانون نے آرڈیننس تیار کر کے کابینہ کو بھجوا دیا ہے۔ آرڈیننس کے ذریعے چیف جسٹس کے مقدمات کے فیصلے کے اختیارات بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کمیٹی کے رکن کی عدم دستیابی کی صورت میں چیف جسٹس کسی جج کو کمیٹی کا رکن نامزد کر سکتے ہیں۔ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے تحت تین رکنی کمیٹی بنچ تشکیل دیے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی آرڈیننس 2024 کے نفاذ کے ساتھ ہی عدلیہ میں کسی بھی کارروائی کا ٹرانسکرپٹ تیار ہو جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کے بعد عدالتی کارروائی ریکارڈ ہو جائے گی اور عدالتی کارروائی عوام کے لیے دستیاب ہو گی۔
سپریم کورٹ نے 11 اکتوبر 2023 کے اپنے فیصلے میں مذکورہ قانون کے سیکشن 5 کی ذیلی دفعہ 2 کو غیر آئینی قرار دیا تھا، آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت جاری حکم کے خلاف اپیل کا حق بھی آرڈیننس میں شامل کیا گیا ہے۔ .

Exit mobile version