کراچی: ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔حکام کے مطابق ملزم کی شناخت محمد کاشف جلیل کے نام سے ہوئی، ملزم فلائٹ نمبر G9-548 کے ذریعے پاکستان پہنچا تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ امیگریشن کے عمل کے دوران جب ملزمان کے کاغذات مشکوک پائے گئے تو پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کو سیکنڈ لائن آفس کے فرانزک عمل سے گزارا گیا۔ ملزم کے پاسپورٹ پر عراقی ویزے میں ضروری سیکیورٹی اور دیگر خصوصیات موجود نہیں تھیں۔حکام کے مطابق ملزم نے جعلی دستاویزات اٹک میں مقیم ثاقب نامی ایجنٹ سے 500 ڈالر میں حاصل کیں۔ ملزم کو گرفتار کر کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔
کراچی:جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے اور غیر مسافر گرفتار

کراچی:جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے اور غیر مسافر گرفتار